طاہر القادری علیل ہو گئے خطبہ جمعہ بھی نہ دے سکے

11 جولائی 2015

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری علیل ہو گئے۔ ان کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئیں۔ بیماری کے باعث گزشتہ روز وہ خطبہ جمعہ بھی نہ دے سکے۔ ڈاکٹروں نے اعتکاف کے شرکاءسے خطاب سے بھی روک دیا۔ دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تیزی کے سبب ڈاکٹروں نے فوری ای سی جی کا مشورہ دے دیا۔واضح رہے طاہر القادری چند ماہ قبل بھی علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔
طاہر القادری