مانانوالہ: پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

11 جولائی 2015

مانانوالہ (نامہ نگار) پولیس مقابلہ کے دوران قتل، ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے ارکان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ محمد ادریس چدھڑ، سب انسپکٹر سعدی احمد، محمد ریاض، اے ایس آئی اشرف، محمد ارشد و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پرانا لاگر روڈ پر گشت کر رہے تھے۔ سیم نالہ کے قریب ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ڈاکو مشتاق احمد اور محمد صابر نے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جن کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس نے گھیرا ڈال کر قابو کر لیا اور انہیں حراست میں لیکر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے فاروق آباد روڈ پر جا رہے تھے گرفتار ہونے والے ڈاکوو¿ں کے کار سوار ساتھیوں جمیل وغیرہ نے زبردستی پولیس گاڑی کو روک کر مشتاق اور محمد صابر کو چھڑانے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر حراست میں لئے گئے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوو¿ں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ روانہ کر دیں۔
ڈاکو ہلاک