جوہری مذاکرات، عالمی طاقتوں نے اپنا موقف تبدیل کرلیا: ایران

11 جولائی 2015

لندن (بی بی سی+اے ایف پی) ایران نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے جوہری پروگرام سے متعلق طویل مذاکرات میں اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ’متعدد ممالک‘ نے اپنا موقف تبدیل کیا ہے جس سے مسئلے کے حل میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ چھ عالمی طاقتوں کے ممبران ’بے جا مطالبات‘ کررہے ہیں۔ امریکی کانگریس مستقبل میں ممکنہ طور پر طے پانے والے معاہدے پر جائزہ لینے کیلئے 30 کے بجائے 60 دن صرف کرے گی۔امریکہ نے کہا کہ جوہری مذاکرات کو پیر تک بڑھایا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی‘کچھ چیزوں کو حل کیا ہے۔

اپنا اپنا سچ

بے حد جھوٹے شخص سے خلق خدا تنگ آگئی، تو گائوں بدر کر دیا ۔ دوچار مہینے اِدھر ...