صومالیہ : ا لشباب کا دو ہوٹلوں پر حملہ‘ 3 سیاحوں سمیت 6 ہلاک

11 جولائی 2015

موغادیشو (اے ایف پی+رائٹر) صومالیہ کے دارالحکومت کے دو ہوٹلوں پر الشباب کے حملے میں 3 سیاح مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوابی فائرنگ میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ قریبی ہوٹل میں ایک اور حملہ آور کیساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری ہے۔