پنجاب : 13 افسروں کے تبادلے، ایک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 13 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکور احمد ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ زراعت سرگودھا کو تبدیل کرکے ای ڈی او زراعت شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ ریاض احمد جاوید ڈائریکٹر بارانی ایریا انسٹی ٹیوٹ کو تبدیل کرکے ای ڈی او زراعت سیالکوٹ، سردار محمد اکبر پرنسپل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ رحیم یارخان کو تبدیل کرکے ای ڈی او زراعت گوجرانوالہ، افتخار علی ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ڈی او ایچ آر ایم خانیوال، شہباز وحید ڈپٹی سیکرٹری او اینڈ ایم ونگ محکمہ سروسز کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، عبدالعزیز بھٹی کو ڈپٹی سیکرٹری او اینڈ ایم ونگ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، اکرام اللہ خان نیازی ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ منیر محمد شاد ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی، شیریں نیاز ایڈیشنل کلکٹر چکوال کو تبدیل کرکے بلوچستان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد آصف جاوید کو ایڈیشنل کلکٹر چکوال، نوید حیدر شیرازی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اپم پی ڈی ڈی ، ارشاد محمود اسد ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ، عبدالرحمان شاہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاو¿سنگ کے تبادلے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔
پنجاب / تبادلے