جدہ: پاکستانی معتمرین نشہ آور اشیاء ساتھ نہ لائیں: قونصل جنرل آفتاب کھوکھر

11 جولائی 2015

جدہ (امیر محمد خان ، نمائندہ خصوصی) قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے پاکستان سے آنے والے معتمرین اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ نشہ آور ادویات ہر گز نہ لائیں اور نہ کسی کی دی ہوئی کوئی چیز بلا تفتیش لائیں، بیشتر معتمرین جانے انجانے میں ایسی ممنوعہ اشیاء لے کر آ رہے ہیں۔ قونصل جنرل نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ بعض ٹریولزایجنٹ مفت ٹکٹ اور ویزے لگواکے سعودی عرب بھیج دیتے ہیں ، ایسی صورت میں گرفتار کئے جانے والے مجرموں کو طویل عدالتی کارروائی کے بعد طویل المدت قید ،بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کے ساتھ مملکت بدر کئے جانے کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔