میانمار نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کر دی
ینگون (اے پی پی)میانمار نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی تنظیم ’ او پی سی ڈبلیو‘ کے مطابق دستخط کے بعد میانمار اس تنظیم میں شامل ہونے والا 191 واں ملک بن گیا ہے۔