افغانستان : داعش کے خلاف کارروائی، 14 دہشت گرد ہلاک

11 جولائی 2015

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے علاقے پے خا میں داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں داعش کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔