کشمیری مسلمانوں کو فرقہ پرستوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا: حریت کانفرسن

11 جولائی 2015

سری نگر (اے این این)حریت کانفرنس (گ) نے واضح کیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو فرقہ پرستوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا،ٗ1947ء کی تاریخ دہرائی گئی تو شدید ردعمل سامنے آئیگا،ٗ تعلیمی اداروں میں اکثریتی فرقے کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دینا باعث تشویش ہے ۔ اپنے بیان میں حریت ترجمان نے کہا کہ یہاں کے عوام لاکھوں کی تعداد میں جموں کی طرف مارچ کریں گے اور ہر قیمت پر اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری کو انجام دیں گے۔ ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی کے چیئرمین ہاشم قریشی نے کہا ہے کہ خود مختار کشمیر کانعرہ اور اتحاد ہی غلامی سے نجات دہندہ ثابت ہوگا۔ 13 جولائی 1931 کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں ہاشم قریشی نے کہاکہ جموںوکشمیر کے عوام کو غلامی کے خلاف جدوجہد کی تحریک رقم کر کے نہ صرف تاریخ کشمیر میں بلکہ موجودہ اور آنے والے نسلوں میں اپنی یاد اور قدرو منزلت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا ہے ۔ ترجمان فریڈ پارٹی نے کہا کہ شبیر شاہ کی نظربندی انتہائی قابل مذمت ہے۔