شمالی کوریا نے بڑے پیمانے پر موت کی سزائیں دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

11 جولائی 2015

پیانگ یانگ (اے پی پی)شمالی کوریا نے بڑے پیمانے پر موت کی سزائیں دینے اور اعلیٰ سطح پر حکومت کے خلاف غداری کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ پیانگ یانگ حکومت کے مطابق جنوبی کوریا نازی انداز میں پروپیگنڈا کر کے شمالی کوریا کی ساکھ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔