اگلے سال سے برطانوی فوج میں ہیجڑے اگلے محاذ پر لڑ سکیں گے:آرمی چیف
لندن(اے این این)برطانوی فوج نے نئے قوانین متعارف کرادئیے ۔ برطانوی فوج میں بھرتی شدہ ایسے ہیجڑے جو مردپیداہوئے لیکن بعد ازاں مردانہ خصوصیات کھو بیٹھے وہ اگلے محاذپر انفنٹری فوج میں جوانوںکے شانہ بشانہ لڑسکیں گے ۔برطانو ی آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل اینڈریو گریگوری نے کہا ہے کہ ابھی ایسی نوبت تو نہیں آئی لیکن وقت آنے پر برطانوی فوجی ہیجڑے فرنٹ لائن پر لڑ سکیں گے۔