شامی فورسز کی پیش قدمی قدیم شہر پالمیرا کے نزدیک پہنچ گئیں

11 جولائی 2015

دمشق (اے پی پی) شامی فورسز نے قدیمی شہر پالمیرا کو انتہا پسند گروہ داعش سے آزاد کروانے کیلئے بڑے پیمانے پر کار روائی شروع کر دی ہے۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی فوج اس شہر سے5 کلو میٹر کی دوری پر ہے جبکہ اس کارروائی میں زمینی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔ ادارے کے مطابق شامی فورسز کسی وقت بھی شہر میں داخل ہو سکتی ہیں۔