آسٹریلیا : بے روز گاری کی شرح میں اضافہ

11 جولائی 2015

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں بے روز گاری کی شرح رواں سال جون کے دوران اضافے سے 6.0فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ آسٹریلوی ادارہ شماریات کے جاری اعدادو شمار کے مطابق جون کے دوران ملازمتوں کے 7300نئے مواقع پیدا کئے گئے جبکہ 24ہزار 500کل وقتی اور 17ہزار 200جزوقتی ملازمتیں فراہم کی گئیں۔