امریکہ : ہیکروں نے دو کروڑ 15 لاکھ سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات چرا لیں

11 جولائی 2015

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) امریکی حکام نے کہا ہے کہ ہیکروں نے حکومتی ڈیٹابیس ہیک کرکے معلومات چرائی۔ ہیکروں نے کم از کم 2 کروڑ 15 لاکھ سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات چرا لیں۔ متاثر ہونے والوں میں سرکاری نوکریوں کے درخواست گزار بھی شامل ہیں۔ ہیکنگ کے واقعے کے بعد کانگریس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق ڈیٹابیس ہیک ہونے پر امریکی آفس کے ڈائریکٹر پرسنل مینجمنٹ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔