یونان: ارکان پارلیمان وزیراعظم کی نئی تجاویز پر ووٹنگ کریں گے

11 جولائی 2015

لندن (بی بی سی) یونان کے ارکان پارلیمان تیسری بار مالی امداد حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم الیکسس تسپیراس کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کیلئے ووٹنگ کریں گے۔ ان تجاویز کا مقصد معاشی بحران اور یورو زون سے ممکنہ طور پر نکالے جانے کو روکنا ہے۔ تجاویز کا یورو زون کے وزرائے خارجہ جائزہ لیں گے۔ امکان ہے کہ انہیں اپنی ہی جماعت سریزا کے اندر موجود بائیں بازو کے ارکان سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔