بھارت پانچ غیرملکی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا، مقصد زمین کا معائنہ کرنا ہے
لندن (بی بی سی) بھارت برطانیہ میں بنائے گئے پانچ غیرملکی سیٹلائٹ خلا میں بھیج رہا ہے تاکہ ان کے ذریعے زمین کا معائنہ کیا جا سکے۔ دی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل ویV) جوکہ 320 ٹن کا پندرہ منزلہ راکٹ ہے، 1140 کلوگرام کی یہ پانچوں سیٹلائٹس لانچ کرے گا۔ اس کو سب سے زیادہ ’وزنی‘ خلائی مشنوں میں سے ایک کہا جا رہا ہے۔