لندن: عوامی فلاح کے فنڈز میں کمی کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ ،علامتی خودکشی

11 جولائی 2015

لندن (آن لائن) برطانیہ میں عوامی فلاح و بہبود کے فنڈز میں کمی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے علامتی خود کشی بھی کی ،جبکہ ٹرین سروس بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے شاہ خرچیوں میں کمی کرے۔ برطانوی حکومت نے پبلک ویلفیر فنڈ سے سالانہ 18 بلین ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔