فیروزوالہ: تیز رفتار ٹرالر نےموٹرسائیکل سوار 2 دوستوں کو کچل دیا

11 جولائی 2015

فیروزوالہ (نامہ نگار) جاوید نگر کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار دو دوستوں کو کچل ڈالا، دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ رحمان پور شیخوپورہ کے دو نوجوان دوست خلیل احمد اور وقاص موٹرسائیکل پر عید کی خریداری کے سلسلے میں لاہور آرہے تھے۔ جب ٹول پلازہ جاوید نگر کے قریب پہنچے تو ویگن نے انہیں سائیڈ مار دی جس کے بعد نیچے گرنے پر ٹرالر نے انہیں کچل ڈالا جس سے خلیل اور وقص جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ورثاءاور رشتہ دار بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوست جاں بحق