رینجرز کی صرف کراچی میں تعیناتی کا تاثر درست نہیں : ترجمان سندھ حکومت

11 جولائی 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کی تعیناتی ہوتی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات دئیے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی۔ رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع سندھ اسمبلی کریگی۔ سندھ حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، سندھ حکومت کی نیت پر شک کرنا زیادتی ہو گی۔