فیول ایڈجسٹمنٹ، اپریل کیلئے بجلی 1.86 روپے یونٹ سستی، عوام کو ریلیف آئندہ بلوں میں ملے گا

11 جولائی 2015
فیول ایڈجسٹمنٹ، اپریل کیلئے بجلی 1.86 روپے یونٹ سستی، عوام کو ریلیف آئندہ بلوں میں ملے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی ماہ اپریل کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ اپریل میں پیداواری لاگت 7 روپے 6 پیسے رہی جبکہ صارفین سے 8 روپے 92 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے، ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے زرعی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ نیپرا نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھر کا ٹیرف بھی مقرر کردیا۔ سالٹ رینج میں 300 میگاواٹ کے بجلی گھر کا ٹیرف 8 روپے 29 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ قیمت میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہوگا۔