نیب نے مزید 160 کرپٹ افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، 80 سیاستدان بھی شامل
اسلام آباد(آن لائن)نیب نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے ملک کی اشرافیہ کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے مقدمات کی فہرست جمعہ کی سہ پہرکوسپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ یہ فہرست نیب کے پراسیکیوٹرجنرل نے جمع کرائی ہے، اس میں مزید 160کرپٹ افرادکی بھارتی کرپشن کی تفصیلات موجود ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے نیب کو حکم دیا تھا کہ حکمران طبقہ کے خلاف التواء میں پڑے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نئے160کرپٹ افرادکی فہرست میں 80 سیاستدانوں کے نام شامل ہیں جبکہ باقی80افرادکاتعلق ملک کی بیوروکریسی کارپوریٹ سیکٹر اور بنکنگ سیکٹرسے ہے۔ آن لائن کوسینٹ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پرتمام نیب تحقیقاتی افسران سے1200کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور یہ تحقیقات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی جائیں گی۔