کوئٹہ میں ہسپتال کے قریب بم دھماکہ، 2 افراد شدید زخمی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ہسپتال کے قریب دھماکے سے 2 گاڑیاں تباہ اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔