شیخوپورہ: عید کی خریداری کیلئے رقم نہ ہونے پر نوجوان نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

11 جولائی 2015

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) جنڈیالہ روڈ کی آبادی قادر آباد میں عید کی خریداری کیلئے رقم نہ ہونے اور گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر محنت کش نوجوان عمر شوکت نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔