کراچی: کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد گرفتار

11 جولائی 2015

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل علی رضا کے مطابق خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کی گئی۔ گرفتار دہشت گرد تاجروں سے بھتہ وصولی کرتے تھے اور بھتہ نہ دینے والے تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر شیر محمد بھی شامل ہے جو براہ راست عمر خالد خراسانی سے رابطے میں تھا، علی رضا کے مطابق گرفتار کمانڈر شیر محمد دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔c