رمضان المبارک کے وظائف

11 جولائی 2015

تیئسواں روزہ:
بعد از نماز فجر: سات سلام 11 مرتبہ
٭ سلامٌ قولاً من رب الرحیم۔
پروردگار مہربان کی طرف سے سلام کہا جائے گا
٭ سلامٌ علی نوح فی العلمین۔
سلامتی ہے نوح پر جہان میں
٭ سلامٌ علی ابراہیم۔
ابراہیم پر سلام ہو
٭ سلامٌ علی موسی و ھارون۔
موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو
٭ سلامٌعلی الیاسین۔
الیاسین پر سلام ہو
٭ سلامٌ علیکم طبتم فادخلوھا خلدین۔
تم پر سلام تم بہت اچھے رہے پس ہمیشہ کی جنت میں داخل ہو جائو
٭ سلامٌ ھی حتی مطلع الفجر۔
یہ رات طلوع صبح تک امان اور سلامتی ہے
بعد از نماز ظہر: سورۃ والتین 21 مرتبہ
بعد از نماز عصر: پنجم کلمہ استغفار ایک تسبیح
بعد از نماز مغرب: دعائے مغفرت ایک تسبیح
بعد از نماز عشائ: دعائے کرب 40 مرتبہ


چوبیسواں روزہ:
بعد از نماز فجر: یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ ایک تسبیح
بعد از نماز ظہر: سورۃ فاتحہ۔الحمد شریف 40 مرتبہ
بعد از نماز عصر: دعائے نجات 25 مرتبہ
بعد از نماز مغرب: سورۃ توبہ کی آخری دو آیات 11مرتبہ
بعد از نماز عشائ: استغفار 3 تسبیح


تیسری شب قدر 25 ویں شب:
چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ القدر تین تین مرتبہ اور سورہ اخلاص بھی تین تین بار پڑھنی ہے بعد از سلام 70مرتبہ کلمہ شہادت پڑھنا بڑا افضل ہے۔

خاص وظیفہ 25ویں شپ:
سات مرتبہ سورہ فتح پڑھنا ہر مراد کیلئے بہت افضل ہے۔
سات مرتبہ سورہ دخان پڑھنا قبر کے عذاب سے بچاتا ہے۔