کارکن قیمتی اثاثہ ہیں، جلد پنجاب کا دورہ کروں گا: بلاول بھٹو

11 جولائی 2015

کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے ایک وفد نے گزشتہ روز بلاول ہا¶س میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پیپلزپارٹی کے خلاف مسلسل ہونے والی انتقامی کاروائیوں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج ہونے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد میں پی پی پی پی گوجرانوالہ کے سٹی صدر لالہ اسداللہ، لالہ شکیل رحمان، شیخ محمد اقبال، لالہ فلک شیر، را¶ محمد اکرام اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نظریے اور اصولوں پر قائم رہے گی اور اپنے کارکنوں کو قیمتی اثاثہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ اہمیت دیتی ہے۔ میں جلد پنجاب کا دورہ کروں گا اور پارٹی کو مزید منظم اور پُر اثر بنانے کیلئے کارکنوں سے ملکر ان سے تجاویز لی جائیں گی۔ انہوں نے کارکنوں کو کہا کہ وہ لوگوں سے رابطہ میں رہیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ پی پی رہنما¶ں نے پارٹی چیئرمین سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مرکز اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو مسلسل انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو