آصفہ بھٹو زرداری کی زیرصدارت پولیو کے حوالے سے اجلاس، مرض کے خاتمےکیلئے رضا کار اور ورکرز کے کردار کو سراہا

11 جولائی 2015

کراچی (اے پی پی) پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد کرنیوالی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کمیونٹی میں جاکر کام کرنیوالے ورکرز اور رضا کار لیڈی ورکرزکا اہم کردار ہے۔ انہوں نے انکے کمیونٹی میں جاکر موذی مرض کے خاتمے کےلئے کردار کو سراہا ہے۔ آصفہ بھٹو زررداری نے گزشتہ بلاول ہا¶س میں پولیو کے خاتمے کے حوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پورے سندھ سے پولیو کے 30 کیس رپورٹ ہوئے تھے جس میں 23کراچی اور باقی صوبے کے دوسرے علاقوں سے ظاہر ہوئے تھے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت کراچی بالکل پولیو فری شہر ہے جبکہ صوبے کے دوسرے علاقوں سے بھی صرف چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، پولیو کے خاتمے کے حوالے سے چلنے والی مہم میں پانچ سال کی عمر کے 1.60726 ملین بچے شامل رہے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری