بلوچوں کو لڑانے والے بیرون ملک مزے لے رہے ہیں‘ عوام دہشت گردی سے تنگ آ چکے : آئی جی ایف سی

11 جولائی 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی سے تنگ آچکے ہیں۔ میڈیا کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو لڑائی میں استعمال کیا جا رہا ہے، عوام کو لڑائی میں استعمال کرنے والے بیرون ملک مزے کر رہے ہیں، ملکر بلوچستان کو بہتر مستقبل دیں گے، دہشت گردی کے خلاف ہی نہیں لڑ رہے، قومی تنصیبات کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔ پاکستان کے دشمن پاکستان کا استحکام نہیں چاہتے۔
آئی جی ایف سی