فیروز والہ: فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد شدید زخمی

11 جولائی 2015

فیروز والہ (نامہ نگار) راوی پار کے علاقے میں پانی لگانے کے تنازعہ پر منظور اور اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے ادریس کو زخمی کر دیا ملزمان فرارہ وگئے معمولی جھگڑے پر انور مسیح نے گولی مار کر منظور نامی کو زخمی کر دیا بچوں کے جھگڑے پر مشتعل افراد نے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ شاہدرہ ٹائون میں مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے محکمہ سوئی گیس کے ملازم عطاء مصطفٰی کو شدید زخمی کر دیا ملزمان فرار ہو گئے شاہدرہ ٹائون پولیس نے اس ضمن میں طارق وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔