بھاٹی ، ٹبی سٹی، مزنگ اور مستی گیٹ سے 4 افراد کی نعشیں برآمد

11 جولائی 2015
بھاٹی ، ٹبی سٹی، مزنگ اور مستی گیٹ سے 4 افراد کی نعشیں برآمد

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق بھاٹی چوک میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔ ٹبی سٹی کے علاقے میں بادشاہی مسجد کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ مزنگ کے علاقہ سے 24 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا مزنگ کے علاقہ میں مغلپورہ کے رہائشی 24 سالہ رزاق کی نعش دیکھ کر راہگیرں نے پولیس کو اطلاع کی بعد ازاں کسی کارروائی کرانے سے انکار پر پولیس نے لاش متوفی کے بھائی مشتاق کے حوالے کر دی ہے۔مستی گیٹ کے علاقہ میں 56 سالہ محنتب کش پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔