محکمہ ایکسائز لاہور میں ٹی او فارمز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے خورد برد کی انکوائری شروع
لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز لاہور کی موٹر برانچ میں ٹی او فارمز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے رقم کی خرد برد کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز گاڑی و موٹرسائیکل کی ٹرانسفر کیلئے تین سو روپے مالیت کا ٹی او فارم جاری کرتا ہے گزشتہ 2 سال سے 8 لاکھ 52 ہزار 7 سو ٹی او فارمز جاری کئے گئے جبکہ ان کے چالان کی رقم میں سے 7 لاکھ 80 ہزار 4 سے 42 فارمز کی رقم خزانے میں جمع کرائی گئی ہے ذرائع کے مطابق 16 ہزار 6 سو 70 فارمز کی سیریز میں ردوبدل ہے جبکہ 7 سو 37 فارمز کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔ رقم خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور کلرکوں نے اپنی جیب میں ڈال لی یہ رقم فرید کورٹ ہاؤس، علی کمپلکس، ڈیفنس دفاتر کے عملہ نے ہڑپ کر لی ہے۔ جس پر 40 اہلکاروں عاطف، ادریس، کرن ایوب، محمد علی، ماسٹر فاروق، عادل الماس، عظمت، سیف اللہ، محمد شہباز اور عارف وغیرہ کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔