ایف آئی اے نے اڑھائی سو لائنوں کی ٹیلی فون ایکسچینج قبضہ میں لے لی

11 جولائی 2015

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے میں بیرون ملک سے آنے والی ڈھائی سو لائنوں کی ٹیلی فون ایکسچینج قبضہ میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں محمد آصف نے لندن سے آنے والے مسافر اسفند ظفر کو ائرپورٹ سے نکلتے ہی حراست میں لیکر تلاش لی تو اس کے سامان سے ڈھائی سو لائنوں والی ٹیلی فون ایکسچینج برآمد ہوئی جو کہ غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج کیلئے استعمال کی جانی تھی کسٹم سے پوچھا گیا کہ یہ انہوں نے کیسے کلیئر کر دی تو ان کا جواب تھا کہ یہ کمپیوٹر کا حصہ ہے جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی۔