نشے کی زیادتی کے باعث نوجوان ہلاک
فیروز والہ (نامہ نگار) قصبہ ونڈالہ دیال شاہ میں زیادہ نشہ کرنے کے باعث نشئی نوجوان ہلاک ہو گیا فیروز والہ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال بھیج دی تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی متوفی کی عمر تقریباً 45 سال بتائی گئی ہے۔