روشن پاکستان مہم کے پہلے 4 روز 5 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کے بلب تبدیل کئے گئے: طیب حفیظ چیمہ

11 جولائی 2015

لاہور(نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ روشن پاکستان مہم کے پہلے 4دنوں میں 5377موٹر سائیکلوں کے بلب تبدیل کئے گئے ۔سٹی ٹریفک پولیس کی روشن پاکستان مہم کی شہریوں نے بے حد پذیرائی کی۔جس وجہ سے عید الفطر کے بعد 2ہفتوں کیلئے مہم دوبارہ شروع کی جائے گی ۔یہ کیمپ اہم شاہراہوں سمیت شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی لگائے جائیں گے۔