لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سالہ بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا، بچے نے کمرہ عدالت میں رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا

11 جولائی 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سالہ فہد نامی بچے کو پولیس کے ذریعے باپ سے بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کر دیا۔ بچے نے کمرہ عدالت میں ہی رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ درخواست گزار سلمیٰ بی بی کے وکیل عمران دانش نے موقف اختیار کیا کہ اسکی موکلہ نے اپنے خاوند سے خلع کے لئے فیملی کورٹ میں دعوی دائر کر رکھا ہے، اس کا شوہر اس کا ڈیڑھ سالہ بچہ اس سے چھین کر زبردستی اسے اپنے ہمراہ لے گیا۔