37 لاکھ روپے سے زائد کی درجنوں وارداتیں، 4 گاڑیاں، 11 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور+فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی بلال انور کے گھر سے 4 ڈاکو 13لاکھ 80ہزارروپے شاہدرہ میں مقامی فیکٹری کے منشی سجاد سے 8لاکھ روپے، 5لاکھ 80ہزارروپے گورمے بیکری سے سے 4 لاکھ روپے صادق سے 3لاکھ 30ہزار طارق کی بیوی سے دولاکھ سلمان سے ایک لاکھ 59ہزارروپے عرفان کی فیملی سے 12ہزارروپے ان تمام افراد سے درجنوں موبائل و دیگر سامان لے گئے۔ چوروں نے مستی گیٹ سے امجد،ہربنس پو رہ سے مقدس،فیکٹری ایریاسے عمران،شمالی چھائونی سے وقاص کی کاریں جبکہ مصری شاہ سے عامر،لٹن روڈ سے ساجد،ملت پارک سے عرفان،گلشن راوی سے عامر،اقبال ٹائون سے مشتاق ،ستوکتلہ سے اشرف،چوہنگ سے عمران،نواب ٹائون سے شاہد اور حیات،ہنجروال سے جمشید، مناواں سے تعظیم کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔تھانہ فیکٹری ایریا اور فیروز والہ کے علاقے میں تین موٹرسائیکلیں ایک کار چوری ہو گیا جبکہ فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ چوری ہو گیا بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے واصف علی عمیر احمد اور رفاقت کی موٹرسائیکلیں گھر اور دوکان کے باہر سے چوری کر لیں ۔