3 ڈی ایس پیز سمیت 9 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

11 جولائی 2015

لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے 3ڈی ایس پیز کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ معظم علی ایس ڈی پی ماڈل ٹاؤن گوجرانولہ ، ذوالفقار علی ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ جبکہ حفیظ الرحمن کو پنجاب ہائی وے پٹرول میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناصر حمید کو ایس ایچ او تھانہ ساندہ ، شیخ حماد اختر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاتعینات کیا ، سیدحسین حیدر عمرے کے لئے چھٹی پر چلے گئے ہیں ۔ ناصر علی ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹائون ، جاوید اقبال ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ،ظہیر الدین بابر کو ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس بی تعینات کر دیا گیا ہے۔