ٹریفک انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

11 جولائی 2015

لاہور(نامہ نگار)ٹریفک انسپکٹر امتیازڈار ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کا رہائشی انسپکٹر امتیاز ڈار ٹریفک پولیس میں تعینات تھا ۔گزشتہ روز وہ ایک موریہ پل کے قریب دوران ڈیوٹی اچانک بے ہوش ہو کر گرگیا ۔اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔