درخت سے گر کر لڑکا شدید زخمی

11 جولائی 2015

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ مقبرہ جہانگیر میں درخت سے گر کر چودہ سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا بتایا گیا ہے کہ مسلم کالونی کا رہائشی چودہ سالہ لڑکا شہباز احمد مقبرہ جہانگیر میں جامن کے درخت پر چڑھ کر جامن توڑ رہا تھا پائوں پھسل جانے سے نیچے آ گرا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔