غلام نبی فائی نے گرفتاری دے دی میری لینڈ جیل میں رہیں گے کشمیر کاز سے غداری نہیں کی: فائی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ کشمیر امریکن کونسل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے گرفتاری پیش کر دی۔ غلام نبی فائی دو سال میری لینڈ کی جیل میں گزاریں گے۔ غلام نبی فائی کو ٹیکس چوری اور ایف بی آئی کو گمراہ کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ غلام نبی فائی کا کہنا ہے کہ میں نے غلطی کی تھی مگر کشمیر کاز سے غداری نہیں۔ غلام نبی فائی کی تین سال بعد نگرانی بھی کی جائے گی۔