اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشکوک افراد کوگرفتارکرلیا ہے، ملزموں سے دوہزاربوتل شراب اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے سرچ آپریشن نیلور،شہزادٹائون ، سبزی منڈی اورترنول کے علاقوں میں کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کربھی مشکوک افراد کوروکا اوران کی تلاشی لی۔ پولیس کو ملنے والے اسلحے میں چھ پستول اوردوسورائونڈ شامل ہیں۔ امکان ہے کہ پولیس کا یہ خصوصی آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔