رضوان اختر خان بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب

Jan 11, 2025

 فتح جنگ (نامہ نگار)  با رایسوسی ایشن فتح جنگ کے سالانہ انتخابات میں خان لا چیمبر کے رضوان اختر خان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں رضوان اختر خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب کرنے پر بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بھر پور اعتماد کا اظہار وکلا برادری نے کیاہے وہ ان کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے بار ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں کیلئے پولنگ آج ہفتہ کو ہو گی صدر کیلئے سید وصی شاہ ایڈووکیٹ اور عرفان خان جبکہ جنر ل سیکرٹری کیلئے چوہدری عامر شہزاد گجر ایڈووکیٹ اور  شہزاد احمدملک ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا چیئرمین الیکشن کمیٹی سابق صدر بار ایسوسی ایشن سید نقی عباس شاہ ایڈوو کیٹ ،ممبران صاحبزادہ وقاص سعید،ملک طاہر محمود ایڈو وکیٹ سردار اسد علی خان ایڈووکیٹ،ملک امیر افضل  ایڈووکیٹ نے قواعد ضوابط کے حوالے سے بتایا کہ پولنگ ساڑھے نو بجے شروع ہو گی ووٹرز کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس دکھانا لازمی ہو گا ووٹ پر نشان لگانا تصویر بنانا سخت ممنوع ہو گا انھوں نے کہا کہ پولنگ شفاف طریقے سے کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے وکلا برادری سے التماس ہے کہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور اپنا ووٹ انتہائی ذمہ داری سے کاسٹ کریں ۔

مزیدخبریں