پنجاب پبلک سروس کمیشن :خالی اسامیوں  بھرتی ،حتمی نتائج متعلقہ محکمہ کو ارسال 

Jan 11, 2025

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کے بھرتی کے عمل کو مکمل کر کے حتمی نتائج متعلقہ محکمہ کو ارسال کر دئیے ہیں۔ ان آسامیوں میں محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی لیبر آفیسر کی 6 آسامیاں، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی انسپکٹرسرگودھا کی 6 آسامیاں جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ایسوسیٹ پروفیسرآنکولوجی کی ایک آسامی، سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک ای این ٹی کی 2 آسامیاں شامل ہیں۔ لیبر آفیسر کیلئے 9189، ایکسائز انسپکٹر (سرگودھا) کیلئے 5167 امیداروں نے اپلائی کیا تھا۔

مزیدخبریں