پنجاب میں 76ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے،ملتان بھی 4تبدیل

Jan 11, 2023


ملتان، میاں چنوں، جہانیاں، کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی ، سٹاف رپورٹر،خبر نگار، نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات 76 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ملتان سے تبدیل ہونے والے چار ججز میں ایڈیشنل سیشن جج محمد فاخر آفتاب احمد کو ملتان سے میاں چنوں ، اقتدار علی کو ملتان سے صادق آباد ، محمد ایاز کو  ملتان سے خانپور ، ارشد اقبال کو ملتان سے چکوال تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عتیق الرحمن کو حسن ابدال سے ملتان ، عدنان طارق کو جہانیاں سے ملتان اور عمار شہباز میر کو سوہوا سے ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی سے محمد افضل مجوکہ کو ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں تعینات کیا گیا ہے فاضل ججز کو 16 جنوری تک عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو وسیم انجم کاتبادلہ راولپنڈی کردیا گیاجبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مری  رائے محمدخان کو کوٹ ادو تعینات کر دیا گیا ہے  ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب پولیس صاحبزادہ شہزاد سلطان نے چار ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہمایوں افتخار کو ڈی ایس پی خیر پور ٹامیونوا،محمد سلیم اللہ کو ڈی ایس پی صدر بہاولنگر،فرخ جاوید کو ڈی ایس پی لیاقت پور  عمران رشید کو اے ڈی آئی جی آر پی او آفس ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سکولز ڈیرہ غازی خان میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، سی ای او ایجوکیشن پھر تبدیل کردئے گئے تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کا سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو پھر تبدیل کردیا اختر عباس کھوسہ کو تبدیل کرکے فوری طورپر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ کوثر حسین شاہ کو سی ای او ایجوکیشن تعینات کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں