پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 46100پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 45600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 13ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے کم ہو کر 82کھرب روپے رہ گیا جبکہ 55فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46109پوائنٹس کی بلندسطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع کی خاطرفروخت کے دبائو کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 45600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 48.92پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45654.34پوائنٹس سے کم ہو کر 45605.42پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 27.72پوائنٹس کی کمی سے 19123.77پوائنٹس سے کم ہو کر 19096.05پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31889.53پوائنٹس سے کم ہو کر 31839.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب10کروڑ69لاکھ66ہزار779روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب 11ارب 32کروڑ5لاکھ 25ہزار 166روپے سے کم ہو کر 82کھرب98ارب 21کروڑ35لاکھ 58ہزار387روپے ہو گیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024