نوول کروناوائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد چینی نوجوان بچت اور خاندان پر زیادہ توجہ دینے لگے، سروے

2020میں نوول کروناوائرس کی غیرمتوقع وبا دیکھنے کے بعد چینی نوجوان معاشی استحکام اور خاندان کے ساتھ تعلقات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔چائنہ یوتھ ڈیلی کی جانب سے 18سے 35سال کی عمر کے درمیان 1ہزار500افراد سے کئے گئے سروے کے مطابق 61.1فیصد جواب دہندگان کو بچت کی اہمیت کااحساس ہوا اور وہ اپنے اخراجات میں مزید کمی لائیں گے۔سروے میں یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ سروے میں شامل57فیصد محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے ارکان پر مزید توجہ دیں گے کیونکہ ان میں سے بیشتر وبا کے دوران کئی مہینے گھر میں اپنے والدین کے ساتھ گزار چکے ہیں۔دیگر تبدیلیوں میں سروے میں شامل 54.8 فیصد پرامید رہنے اور بے چینی سے دور ہونے کی کوشش کریں گے اورتقریبا آدھے لوگ صحت مند طرز زندگی اپنانے کی کوشش کریں گے۔گزشتہ 1 سال کو دیکھتے ہوئے شرکا زیادہ تر (58.3فیصد)اپنی صحت کے حوالے سے مطمئن ہیں، اس کے بعد خاندانی تعلقات(47.2فیصد)، ذاتی تعلقات(44.4فیصد) اور ملازمت کی کارکردگی(42.1فیصد) ہیں۔