عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9کروڑ6لاکھ91ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19لاکھ 43ہزار 131اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ48لاکھ13ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2کروڑ39 لاکھ 34ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3لاکھ 83 ہزار275 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 29لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار198 اور ایک کروڑ46 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3ہزار اور81 لاکھ5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 61 ہزار 837 ہے۔فرانس میں27 لاکھ 83ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار750 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں30 لاکھ 72ہزار سے زائد کورونا کیسز اور81 ہزار431 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ترکی میں 23 لاکھ 26 ہزار256افراد متاثر اور22 ہزار807 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 22لاکھ 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ78ہزار755افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024