حافظ آباد: مطلوب 3کیٹیگری اے کے اشتہاری سمیت11 افراد گرفتار
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت ) حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، ترجمان پولیس آفیسر علی حسنین کے مطابق مختلف کاروائیوں میں عرصہ دراز سے مطلوب 3 گیٹیگری اے کے اشتہاری مجرمان سمیت11 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجہ میں کیٹیگری اے کے 3 اشتہاری ڈاکوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اشتہاری مجرمان پرویز، عمران اور فیاض عرصہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں حافظ آباد پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے ملزم فیصل سے بندوق 12 بور جبکہ ملزم فیضان سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔۔تھانہ سکھیکی منڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بشیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ۔ تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے، ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام الناس بلا جھجک سماج دشمن عناصر کے خلاف حافظ آباد پولیس کو اطلاع دیں۔