اللہ کرے، 2021 ترقی و خوشحالی کا سال ہو
مکرمی! نئے سال کی آمد پر نوائے وقت گروپ کیلئے ڈھیروں دلی دعائیں ہیں جس طرح نوائے وقت نے کھیلوں اور بالخصوص سکواش کے فروغ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ نوائے وقت گروپ چیف ایگزیکٹو رمیزہ مجید نظامی کی زیرادارت ملکی ترقی و خوشحالی اور کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی شاندار روایات کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔ اللہ سے دعا ہے کہ 2021 وطن عزیز اور نوائے وقت گروپ کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سال ہو۔
(جان شیر خان عالمی چیمپئن سکواش)