Waqt News
Tuesday | January 19, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کے الیکشن کرانے کے لیے نئی پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان
  • ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ 
  • صدر مملکت سے عمران اسماعیل اور سیف اللہ نیازی کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال
  • بھارتی گجرات میں ٹرک نے مزدور کچل ڈالے،13ہلاک
  • کراچی: گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑگئے

عوام کو مطمئن کر کے ہی حکومت آسانی سے 5 سال پورے کر سکتی ہے 

Jan 11, 2021 8:40 AM, January 11, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عوام کو مطمئن کر کے ہی حکومت آسانی سے 5 سال پورے کر سکتی ہے 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فوج مخالف بیانات دینے والوں کا علاج ہوگا۔ اداروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سوشل میڈیا سے منسلک افراد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے فوج سے کہا کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹ دو۔ پہلی بار جمہوری دور میں اداروں کو اس طرح بدنام کیا گیا۔ سب بے شرم میرے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن نے تحریری طورپر این آر او مانگا‘ تاہم یہ فیصلہ کن جنگ ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کو ایک ہی خوف ہے کہ یہ حکومت 5 سال پورے کر گئی تو ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ خیبر پی کے میں ہم نے 5 برس مکمل  کئے تو سب کی چھٹی ہو گئی۔ اب مرکز میں ہم نے 5 سال مکمل کئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ ایک ایسا منصوبہ لا رہا ہوں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

 بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی مہم کو موثر بنانے کی ضرورت ، ڈاکٹر فیصل سلطان

حکومت کے سامنے آج کئی مسائل اور مصائب ہیں۔ ایسے میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اپوزیشن عموماً حکومت کے لئے دردِ سر ہی بنتی ہے۔ آج کی اپوزیشن کچھ زیادہ ہی بن گئی ہے۔ حکومتی حلقے کہتے ہیں کہ یہ لوگ چونکہ کڑے احتساب کی زد میں ہیں ، اس سے بچنے کے لیے حکومت کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا ہے اور این آر او مانگا جا رہا ہے۔ اپوزیشن اس سب کے باوجود حکومت کو زچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہے۔ احتساب سے عام لوگوں کو اختلاف نہیں ہو سکتا جس نے ملکی وسائل کو لوٹا وہ کسی رو رعایت کے حقدار نہیں ہو سکتے۔ اپوزیشن کے کئی لوگوں کو کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے قانون کے تحت مقدمات کا سامنا ہے۔ ایسے لوگ مقدمات سے بچنے کے لئے ہاتھ پائوں ضرور مارتے ہونگے مگر یہ سوچ بھی کلی طور پر درست نہیں ہو سکتی کہ پوری کی پوری اپوزیشن کرپٹ ہے۔ 

پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت زرعی تعاون میں کئی گنا اضافہ کا اعادہ 

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا مشن پاکستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کو متحد کرنا ہے۔ دنیا میں مسلمانوں میں تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی بڑی کوشش کی۔ فتنہ پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے اور قوم کو اکٹھا کریں گے۔ پاکستان میں لوگوں کو متحد کرنا میرا مشن ہے۔ 

پاکستان کے لوگوں میں اپوزیشن بھی شامل ہے۔ حکومت اپوزیشن کے سخت بیانات سے زچ ہونے کی بجائے اسے اعتماد میں لینے کی کوشش کرے۔ وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ سب بے شرم میرے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ایسے الفاظ ان کی اور ان کے وزرا کی طرف سے عموماً استعمال کئے جاتے ہیں اور پھر جواب آں غزل بھی آتا ہے جس سے سیاست میں کشیدگی تو بڑھنی ہی ہوتی ہے۔ حکومت اپر ہینڈ کی پوزیشن میں ہوتی ہے اس کی طرف سے بڑے حوصلے کی امید رکھی جاتی ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا تو اس سے حکومت کے نہیں اپوزیشن کے مقاصد ہی پورے ہوتے ہیں۔ آج کی اپوزیشن ایسا ہونے پر مطمئن بھی ہو گی۔ 

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز ،قومی ٹیسٹ سکواڈ آج کراچی روانہ ہوگا

ایک طرف اپوزیشن حکومت کو الجھائے ہوئے ہے دوسری طرف مہنگائی بھی بے قابو ہے جس کا اعتراف حکومت کی طرف سے کیا جاتا ہے مگر تدارک نہ ہونے کے برابر ہے۔ مہنگائی سے تنگ طبقہ بھی اپوزیشن کی تحریک کو سپورٹ کر سکتا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے پوری کوشش کے باوجود تاریخ ساز نہیں ہو سکے تاہم ہر جلسہ ناکام بھی نہیں ہوا۔ ایسے جلسوں میں مہنگائی سے نالاں لوگ بھی شریک ہوتے رہے۔ ایسے لوگوں کی حکومت انہیں ریلیف فراہم کر کے حمایت حاصل کر سکتی ہے۔ 

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بڑے بڑے اجتماعات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگر پاک فوج کے خلاف اس کے بیانیے نے اسے زک پہنچائی ہے۔ پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے کو عوامی سطح پر پذیرائی نہیں مل سکی۔ پاک فوج پر الزام اور دشنام کا پاک فوج کی جانب سے جواب نہ آنا بے مقصد بحث میں الجھنے سے اجتناب اور یہ موزوں اور مناسب حکمتِ عملی کا آغاز ہے۔ اس حوالے سے حکومتی پالیسی اطمینان بخش ہے۔ انفرادی طور پر پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور لغو پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اور اس حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کو عوامی سطح پر اطمینان بخش قرار دیا جا رہا ہے۔ 

غلام دستگیر کی اینٹی کرپشن عدالت پیشی‘ عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع

عمران خان حکومت کی خارجہ پالیسی بہتر رہی ہے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف حکومتی کوششوں کو عالم اسلام کی طرف سے سراہا گیا۔ مذاہب میں ہم آہنگی کے حوالے سے عمران خاں کے بیانیے کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔ سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے کی وزیر اعظم کی کاوش کو بھی مسلم ممالک کی طرف سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مسلم ممالک کا اتحاد ہر اہل اسلام کی خواہش ہے اس مقصد کے لئے عمران خاں کاربند ہیں۔ ملک کے اندر اتحاد کے لئے بھی ان کو حکمتِ عملی اختیار کرنی چاہئے۔ احتساب جاری رکھیں ، اس کے ساتھ ایسے مشترکات بھی تلاش کریں جن پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق ہو سکے۔ 

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور نجی سکول  کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزیر اعظم نے ایسا منصوبہ لانے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے بروئے عمل ہونے سے کوئی شہری بھوکا نہیں سوئے گا یقیناً آج ایسے ہی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں تاخیر کرکے اسے پانچ سال پر محیط نہ کیا جائے۔ ایسے منصوبے آج ہی سامنے آنے لگیں گے تو حکومت کے لئے پانچ سال پورے کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • باہر بیٹھ کر یہ لوگ قومی اداروں کیخلاف بولتے ہیں: شہزاد اکبر

    Dec 02, 2020 | 17:40
  • حکومت نے اگلےمالی سال کے بجٹ میں غریب عوام کوریلیف فراہم ...

    Jun 13, 2020 | 10:36
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • پی ڈی ایم سیاست کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم

    Nov 21, 2020 | 12:34
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کے الیکشن ...

    Jan 19, 2021 | 19:58
  • ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ 

    Jan 19, 2021 | 19:43
  • صدر مملکت سے عمران اسماعیل اور سیف اللہ نیازی کی ملاقات،ملک ...

    Jan 19, 2021 | 18:29
  • بھارتی گجرات میں ٹرک نے مزدور کچل ڈالے،13ہلاک

    Jan 19, 2021 | 18:03
  • کراچی: گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    Jan 19, 2021 | 17:40
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • 1

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 2

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 3

    صدر ٹرمپ کے  ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط 

  • 4

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 5

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 1

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر (۳)

    Jan 19, 2021
  • اسی دن کیلئے بولو ۔۔۔۔

    Jan 19, 2021
  • ’’الزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا‘‘

    Jan 19, 2021
  • مچھ ٹریجڈی!

    Jan 19, 2021
  • این آر او:  ماضی اور حال

    Jan 19, 2021
  • کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یاد میں

    Jan 19, 2021
  • تاریخی تحصیل پنڈ دادن خان کی فریاد 

    Jan 19, 2021
  • ٹرمپ کا مواخذہ اور جوبائیڈن کی حلف برداری

    Jan 19, 2021
  • اقتدار کے پجاری اور اقتدار کے بھکاری!

    Jan 19, 2021
  • کیا آپ کڑوا سچ سننا پسند کریں گے؟

    Jan 19, 2021
  • 1

    شکرپڑیاں: مین گیٹ تالا کو لگانے کا مقصد سمجھ نہیںآتا

  • 2

      سخت پریشانی میں ہوں

  • 3

    پڑھے لکھے نوجوان کہاں جائیں 

  • 4

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 5

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 2

    صبر 

  • 3

    خدادادقوت

  • 4

    طیب وطاہر وجود

  • 5

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اعتبار

  • 3

    واشگاف الفاظ

  • 4

    بلوچستان 

  • 5

    یقین

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    پیغام

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    اقتصادی 

  • 5

    خوف

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

  • 2

    ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس ۔تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت

  • 3

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے ...

  • 4

    برطانوی شخص نے 28 کروڑ ڈالرز کے بِٹ کوائنز والی ہارڈ ڈرائیو غلطی سے کوڑے میں پھینک ...

  • 5

    اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزراء سمیت154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group